کرپشن حکمرانوں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان، جلد احتساب کیاجائے، میاں مقصود

کرپشن حکمرانوں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان، جلد احتساب کیاجائے، میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے سابق فوجی افسران،تاجران ومالیاتی اداروں کی جانب سے30برسوں میں سواچار کھرب 30ارب97(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
کروڑ53لاکھ روپے کے قرضے معاف کروانے کی خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں جب تک احتساب کاعمل بلاخوف وخطر شروع نہیں ہوجاتا کرپٹ عناصرکااس وقت تک پاکستان سے قلع قمع نہیں ہوسکتا۔مسلم لیگ (ن)نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں280ارب روپے کے قرضے معاف کیے ہیں۔ سالانہ4325ارب روپے کی کرپشن حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور ملکی معیشت کے استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔اگر4325ارب روپے کو20کروڑکی آبادی میں تقسیم کریں توفی کس 21625روپے کا عوام کو ریلیف میسر آتاہے۔حکمرانوں کو ٹیکس چوری کے خاتمے،کرپشن کی نذرہونے والی رقم عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ اور اپنی شاہانہ انداز میں زندگی کوختم کرکے ملک وقوم کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں بدقسمتی سے پاکستان معاشی وسیاسی عدم استحکام کے باعث تنزلی کا شکار ہے۔حکمران عوام کو ریلیف کے نام پر دھوکہ اور ان کے خون پسینے کی کمائی ٹیکسوں کے ذریعے وصول کرکے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جلد ازجلداحتساب کا عمل شروع کرے۔
میاں مقصود