حکومت کیخلاف تحریک چلانے والے آزاد کشمیر میں اپنی مقبولیت دیکھیں ، ذیشان گرمانی

حکومت کیخلاف تحریک چلانے والے آزاد کشمیر میں اپنی مقبولیت دیکھیں ، ذیشان ...

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے آزاد کشمیر میں اپنی مقبولیت دیکھیں ، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ( ن) کی جیت حکومتی پالیسیوں پر اعتمادکا اظہارہے یہ بات(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے اپنی رہائش گاہ پرقصبہ گجرات کے نوجوانوں کے وفدجس کی قیاد ت محمدعمران سعودی کررہے تھے سے بات چیت کے دوران کہی ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کواندھیروں سے نکالے گی اور احتجاج کے نام پر ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا عوام محاسبہ کریں گے انہوں نے کہاآزاد کشمیر کے الیکشن کے بعد نام نہاد لیڈورں کو اپنی مقبولیت کے گراف کا اندازہ ہو جانا چاہئے اور اپنی سیاسی حیثیت کے مطابق ہی فیصلے کرنے چاہئیں ، انہوں نے مزید کہا کہا آج وہ قصبہ گجرات کا دورہ کریں گے اور اس دورہ کے دوران مختلف سیاسی گروپس سے تعلق رکھنی والی سیاسی شخصیات ان کے گروپ میں شمولیت اختیار کریں گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر