سوئی گیس کا مصنوعی بحران، لوڈشیڈنگ سے شہری ہوٹلوں پر خوار ہونے لگے

سوئی گیس کا مصنوعی بحران، لوڈشیڈنگ سے شہری ہوٹلوں پر خوار ہونے لگے

ملتان(خبر نگار خصوصی) ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔، سو ئی گیس انتظا میہ نے جنو بی پنجا ب میں مصنوعی بہران پیدا کیا ہو اہے ،فیکٹر یو ں، انڈسٹریوں، ہو ٹل ما لکا ن اور بااثر افراد نے ، سو ئی گیس انتظا میہ سے مل کراپنے پر یشر بڑھانے ہو ئے ہیں اور ان کو منتھلی دی جا تی ہے جس کی و جہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے کہا کہ گیس بندش کی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )وجہ گھر یلو بجٹ شدید متا ثر ہو رہا ہے ،دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر