ایلیٹ فورس ملتان رینج کورول ماڈل پولیس بنایا جائیگا، سلطان اعظم تیموری

ایلیٹ فورس ملتان رینج کورول ماڈل پولیس بنایا جائیگا، سلطان اعظم تیموری

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز پولیس لائن ملتان میں ایلیٹ فورس کے پولیس افسران کے دربار سے خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فورس ملتان رینج کو رول ماڈل پولیس بنایا جائے گا اس وقت ایلیٹ فورس کا شمار ہماری بہترین پولیس میں ہوتا (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ہے ۔ تاہم اس میں مزید بہتری کی گنجائش بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حتی الوسع کوشش ہے کہ ایلیٹ فورس کو زیادہ سے زیادہ وسائل مہیا کئے جائیں ۔تاکہ اسکی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہو ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے ۔ ایلیٹ فورس ضلعی پولیس کے شانہ بشانہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ہمہ تن مصروف عمل ہے ۔آخر میں ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ریجنل پولیس آفیسر کو اپنے مسائل بیان کئے ۔ جن کے حل کے لیے انہوں نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر قائم مقام سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان خان ،ایس ہیڈ کوارٹرز عبداللہ میمن و دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر