ایم ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں12ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ منظور
ملتان (خبر نگار خصوصی) ایم ڈی اے کی 70 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ایم ڈی اے کانفرنس روم میں ہوا جس میں ایم ڈی اے کے سالانہ بجٹ 2016-17 کی منظوری دی گئی۔ اجلاس(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ایم ڈی اے بیرسٹر محمد علی کھوکھر نے کی جبکہ ایجنڈے کی بریفنگ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو نے دی۔ اجلاس میں ڈی سی او ملتان نادر حسین چٹھہ ،ارکان صوبائی اسمبلی خولہ امجد، احسان الدین قریشی، شہزاد مقبول بھٹہ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے و ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ملتان ڈویثرن ملتان رانا رضوان قدیر کے علاوہ تمام ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں 12108.564 بلین کے بجٹ کی منظوری لی گئی۔ جو کہ ایم ڈی اے کا سرپلس بجٹ ہے۔ایم ڈی اے کے سالانہ بجٹ2016-17 کیلئے 12 ارب10 کروڑ85لاکھ 64 ہزار کی منظوری دی۔ جس میں 3 ارب میٹرو پراجیکٹ 50 کروڑ روپے نئی ADP سکیم جس میں چوک ایم ڈی اے سے چوک ڈیرہ اڈا تک روڈ کی کشادگی 5 ارب روپے علامہ اقبال ٹاؤن اور 1 ارب88 کروڑ20 لاکھ رروپے جاری موجودہ سکیموں کیلئے مختص کئے گئے جس میں ملازمین کیلئے رہائشی سکیم اور فلیٹس بنانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ملازمین کیلئے بغیر سود قرضے اور سواری ، بیماریو کے مفت علاج اور اموات کی صورت میں انشورنس پالیسی بڑھانے کی اجازت لی گئی۔ اجلاس میں گورنمنٹ آف پنجاب کے بجٹ کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں اور الاوئنسزبڑھانے کی منظور لی گئی۔ اس کے علاوہ غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 70 کروڑ10 لاکھ23 ہزار روپے مختص کیا گیا۔ سالانہ بجٹ میں میٹرو پراجیکٹ کیلئے دو اہم پوسٹوں کیلئے مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ محکمانہ پروموشن کے امتحان کے بارے میں تفصیل کے ساتھ منظوری دی گئی۔ایجنڈا کے مطابق ایم ڈی اے میں پلاٹ ٹرانسفر کیلئے سب رجسٹرار کی تعیناتی کی اجازت لی گئی ۔ایم ڈی اے کی 70 ویں گورننگ باڈی کے اجلاس میں صحافیوں حضرات کا دیرینہ مسئلہ پر بھی بحث کی گئی اور فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں جرنلسٹ بلاک کا فیصلہ صحافیوں کے حق میں کر دیا گیا۔
اجلاس