عمران خان کا جہانزیب کھچی پر حملہ کیخلاف اظہار مذمت،پہلی بار قرار داد منظور

عمران خان کا جہانزیب کھچی پر حملہ کیخلاف اظہار مذمت،پہلی بار قرار داد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نما ئندہ خصوصی ،نمائندہ پاکستان)آ پ پر ہونیوالے قاتلانہ حملہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے شکست خردہ عناصر مایوس ہو کر ایسی مزموم کاروائیاں کرتے ہیں ،اگلے ہفتے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
میلسی کا دورہ کرونگا ۔ ان خیالا ت کا اظہار تحریک انصاف پاکستان کے سر براہ عمران خان نے رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب خان کھچی پر قاتلانہ حملہ کے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جلدتمام ملزمان گرفتار ہو نگے اور انکو کیفرکردار تک پہنچا نے کیلئے ہر کوشش کو کامیاب بنایا جائیگا پنجاب حکومت کو چاہیے تھا کہ فوری طور ان بااثر ملزمان کو کے بعد گرفتار کر لیتے لیکن بے حسی کا یہ عالم ہے کہ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں کیے گئے اگر میرے دورہ میلسی سے قبل ملزم نہ گرفتار نہ کیے گئے تو میلسی میں تاریخی احتجاج کیا جائیگا ۔ علاوہ ازیں میلسی ایم پی اے پی پی 239میلسی محمد جہانزیب خان کھچی پر قاتلانہ حملے کیخلاف میلسی بار ایسوسی ایشن نے قرارداد مذمت منظور کرتے ہوئے ایم پی اے پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا بار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ روز میلسی بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوکا اجلاس زیر صدارت صدر بار سید شبیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں میلسی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر بحث کی گئی اور اراکین نے منفقہ طور پر تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی پر قاتلانہ حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے قرارداد مذمت منظور کی اور مطالبہ کیا کہ ایم پی اے پر حملہ کرنے والے ملزمان کوفوری گرفتار کیا جائے اجلاس میں جنرل سیکرٹری بار محمد احمد ہنجراسمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔