جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،25اشتہاریوں سمیت 68ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،25اشتہاریوں سمیت 68ملزمان گرفتار، اسلحہ، ...

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔06منشیات فروش، 01ناجائز اسلحہ رکھنے،21جواء کھیلنے،03پتنگیں فروخت کرنے ،02 مکانات کریہ پر دینے،06ون ویلنگ کرنے ،04اشتہاری مجرموں کو بھگانے اور25اشتہاری مجرمان سمیت68ملزمان گرفتار۔290لیٹر شراب،05کلو چرس،270پتنگیں معہ 02گوٹے دھاتی ڈور،01پسٹل معہ 02(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

گولیاں برآمد۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم عمر جاوید کے قبضہ سے 60لیٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد اعجاز کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، ملزم محمد سجاد کے قبضہ سے 04لیٹر شراب، پولیس تھانہ کپ نے ملزم شاہد علی کے قبضہ سے 150لیٹر شراب،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم ندیم کے قبضہ سے 10کلو چرس، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم عمران کے قبضہ سے 70لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ الپہ نے ملزم زاہد کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 02گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم نعیم کو جبکہ پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم فرحان کو بغیر اجازت اپنے مکانات کرایہ پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان اسداللہ اور حیدر علی کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزمان محمد حسن ، طاہر خالد اور محمد عثمان کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم طاہر کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم عبدالرحمٰن کو اشتہاری مجرم کو بھگانے، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم شبیر کو اشتہاری مجرم کو بھگانے، پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزمان عبدالحمید اور منیر کو اشتہاری مجرم کو بھگانے کے جرم میں ملزمان کو قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان عمر ، حیدر علی اور فہیم کو جبکہ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد عامر کوغیر قانونی طور پر بغیراین او سی گیس ری فلنگ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ملتان پولیس نے25اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے03کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ22ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے10اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر