ملتان میں حبس کا سلسلہ برقرار،معمولات زندگی متاثر

ملتان میں حبس کا سلسلہ برقرار،معمولات زندگی متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار)ملتان اور گردونواح میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے شدید حبس کا سلسلہ برقرار ہے گذشتہ روز بھی شدید حبس اور تبش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہفتہ کے روز ملتان میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
صبح8بجے ہوا میں نمی کا تناسب70فیصد جبکہ شام5بجے49فیصد رہا مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کا موسم ابرآلود رہنے اور گردآلود ہوائیں چلنے جبکہ27اور28 جولائی کو ملتان میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔