محمود کوٹ پولیس کا سرچ آپریشن 3 مشکوک افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

محمود کوٹ پولیس کا سرچ آپریشن 3 مشکوک افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) مشتبہ افراد کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن جاری ، پولیس نے 3مشبہ افراد گرفتار کر لئے، نامعلوم مقام پر منتقل ، پولیس نے مکان کرایہ پر دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ، اس بارے تفصیل (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع مظفر گڑھ میں مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز پولیس محمود کوٹ نے شرح آپریشن کے دوران کوہاٹ اور ٹانک سے تعلق رکھنے والے 3مشبہ افراد فیاض میر، عبدالرحمن شاہ اور طارق گنڈا پور کو گرفتار کرکے انہیں نامعلوم پر منتقل کردیاہے جبکہ پولیس نے مشتبہ افراد کو مکان کرایہ پر دینے والے رشید احمد بھٹی اور منیر بھٹی کے خلاف 11پیٹر ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر