آنے والی نسلیں میاں نواز شریف کے انقلابی اقدامات کو یاد رکھیں گی،طاہر چیمہ

آنے والی نسلیں میاں نواز شریف کے انقلابی اقدامات کو یاد رکھیں گی،طاہر چیمہ

چشتیاں (نمائند ہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کے انقلابی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

اقدامات کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی ۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی کامیابی وزیراعظم کی مہذب سیاست کا مظہر ہے ۔ چشتیاں و ہارون آباد کے قومی حلقہ 190کے دیہی علاقوں میں طلباء و طالبات کے تین ڈگری کالجز کی تعمیر، ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دلانے ، شہر اور کالونیوں میں گھر گھر سوئی گیس پہنچانے ، دیہات میں بجلی کی فراہمی اور کارپٹ سڑکوں کا جال بچانے کے اربوں روپے کی لاگت کے منصوبے مکمل کرئے ہیں ۔ انہوں نے انجمن تاجران چشتیاں کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر تاجروں ، شہریوں ، کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ دو سالوں میں خوبصورت چشتیاں اور باقی اتخابی وعدے پورے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران چشتیاں کے عہدیداران، چوہدری نسیم صادق ، چوہدری سیف امین، محمد امین انصاری ، رانا محمد اظہر، ملک عبیداﷲ حاجی خوشی محمد صراف ،رانا علی رضا عابد، شیخ بشیر احمد چاولہ، لالہ شاہ بہرام جوئیہ، جزل کونسلر شیخ محمد آصف جھنگوی اور ان کے دیگر ساتھی خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ انہون نے چشتیاں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چشتیاں شہر اور کالونیوں میں ایک ارب روپے کی لاگت کے سیوریج منصوبے کا کام تسلی بخش بخش نہیں ہے جس کے بارے میں صوبائی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔ تقریب میں امیدوار چیئرمین بلدیہ چشتیاں میاں عاطف متیانہ ، سابق تحصیل ناظم ملک عبدالغفار ، بلدیہ چشتیاں کے کونسلروں ، شہریوں کی تمام تجارتی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں ، مسلم لیگ ن کے کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر