گیسٹرو میں مبتلا175مریض ملتان 24خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

گیسٹرو میں مبتلا175مریض ملتان 24خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال(وقائع نگار،نمائندہ پاکستان) گیسٹرو میں مبتلا175مریضوں کو ملتان جبکہ24کو خا نیو ال کے ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیاملتان سے وقائع نگار کے مطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز بھی ملتان (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں بدستور جاری رہا ہے۔175مریضوں کو ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ77مریضوں کو طبی امداد کی سہولت دینے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔نشتر ہسپتال میں107چلڈرن کمپلیکس میں48سول ہسپتال میں2فاطمہ جناح خواتین ہسپتال مین4جبکہ شہباز شریف جنرل ہسپتال میں14مریضوں کو لایا گیا۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گیسٹرو میں مبتلا 24افراد طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل دا خل ، تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز خانیوال اور گردو نوا ح میں گیسٹرو میں مبتلا 24افراد طبی امدا د کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل خانیوال لا ئے گئے جن میں 11خوا تین بھی شا مل ہیں ۔ متاثرہ مریضو ں میں عامر ، شان ، فر حا ن ، طا رق ، حزیفہ ، ثا نیہ ، بلقیس ، آصف و دیگر شامل ہیں۔
گیسٹرو