وزیراعلیٰ کی میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب، گرلز سکول شریف پورہ ملتان کی سمعیہ مجاہد کی شرکت، شہبازشریف نے قابلیت کو سراہا

وزیراعلیٰ کی میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب، گرلز سکول شریف پورہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ملتان سمیت پنجاب بھر میں میٹرک میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے غریب والدین کے بچوں کے اعزاز میں لاہور میں تقریب منعقد کی ‘ ملتان سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شریف پورہ کی طالبہ سمعیہ مجاہد نے تقریب میں شرکت کی‘وزیر اعلیٰ نے سمعیہ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
مجاہد کی قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہین بچے ملک وقوم کا سرمایہ ہیں‘پوری قوم کو ان پر ناز ہے ‘ واضح رہے کہ سمعیہ مجاہد کے والد درزی ہیں ‘سمعیہ مجاہد نے میٹرک میں ملتان بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے‘وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل سمعیہ مجاہد کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا تھا‘ای ڈی او ایجوکیشن ملتان اشفاق گجر ‘ سمعیہ مجاہد کو لیکرلاہور گئے‘ تقریب میں سمعیہ مجاہد کی کلاس انچارج‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شریف پورہ کی ہیڈمسٹریس امینہ مسعود نے بھی شرکت کی۔
شرکت