تجاوزات کیخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری،سامان قبضہ میں لے لیا
ملتان(خبرنگار)ڈی سی او ملتان کے حخم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز چاروں ٹاؤنز نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی سربراہی میں گلگشت،گردیزی مارکیٹ،نواب پور روڈ پر جبکہ شاہ رکن عالم ٹاؤن اور موسی پاک ٹاؤن نے ممتاز آباد کے علاقے میں تجاوزات کے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
خلاف گرینڈ آپریشن کرکے کئی ٹرک سامان قبضے میں لے لیا ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر20جولائی سے شہر کے مختلف علاقوں میں شیڈول کے تحت آپریشن کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز شاہ رکن عالم ٹاؤن اور موسیٰ پاک ٹاؤن نے ممتاز آباد کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا بعدازاں چاروں ٹاؤنز نے اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی ملک فاروق ڈوگر کی سربراہی میں گلگشت گردیزی مارکیٹ،جلال مسجد چوک،6نمبر چونی اور نواب پور روڈ کے علاقوں میں پولیس فورس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے بڑی مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا گیا۔