بھکر، میرج ہال مالک کی بیوی کی پراسرار ہلاکت، لاش بند کمرے سے برآمد

بھکر، میرج ہال مالک کی بیوی کی پراسرار ہلاکت، لاش بند کمرے سے برآمد

بھکر (نامہ نگار) مومن پکوان سنٹر کے مالک کی بیوی کی پر اسرار ہلاکت نعش بند کمرے سے برآمد قتل ہوئی۔ تفصیل کے مطابق مومن پکوان سنٹر اور میرج ہال کے مالک مومن کی بیوی شملا بی بی کی گذشتہ روز بند کمرے سے لاش برآمد ہوئی تو پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو بھکر پہنچا دیا اس موقع پر لڑکی کے بھائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

اطلاع ملی تو ہم موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ شملا کے سر پر گہرا زخم تھا اور وہ مردہ حالت میں تھی جبکہ کمرے میں آگ لگائی ضرور گئی لیکن وہ مقتولہ تک پہنچنے سے پہلے ہی بجھ چکی تھی اس موقع مومن کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شملا بی بی کے شوہر مومن 12تاریخ سے لاہور گئے ہوئے تھے جہاں پر انھوں نے ضروری سامان کی خریداری کے لئے عدالت میں پیشی کے لئے بھی جا نا تھا اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی مطابق شملا بی بی کو قتل کرنے کے بعد اسے خودکشی کا رنگ دینے کے لئے آگ لگائی لیکن وہ بجھ گئی اس کے علاوہ مزید کاروائی پوسٹمارٹم کے بعد کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر