طلبہ کے ڈراپ آؤٹ کی شرح میں اضافہ، سکول سربراہان کی انکریمنٹ روک لی گئی

طلبہ کے ڈراپ آؤٹ کی شرح میں اضافہ، سکول سربراہان کی انکریمنٹ روک لی گئی

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے طلباو طالبات کے ڈراپ آؤٹ کی بنا پر متعدد گرلز وبوائز ہائی سکولوں کے ہیڈماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز کی انکریمنٹ روک لی‘ بتایا گیا ہے کہ 2013-15کے دوران جن گرلز و بوائز ہائی سکولوں کے نہم و دہم کے طلبا و طالبات کے ڈراپ آؤٹ کی شرح 50فیصد سے زیادہ تھی ‘ ان سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز کی ایک انکریمنٹ 3سال کے لئے روکی گئی ہیں (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

‘ ملتان میں 7ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز کی انکریمنٹ روکی گئی ہے ‘واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ غفلت کے مرتکب افسران تعلیم‘ سکول سربراہان اور اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر