حکومت بجلی سمیت تمام بحرانوں پر جلد قابو پالے گی،فیض الحسن سواگ
کروڑ لعل عیسن( تحصیل رپورٹر) صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ایم این اے کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیہ کروڑ روڈ کارپٹ، ون وے، تحصیل چوبارہ کے چک نمبر449/TDAاور498/TDA کی 12کلومیٹر روڈ کی تعمیرکی اسٹیمیٹ پورٹ ایک ہفتہ کے اندر طلب کر لی ہے تفصیل کے مطابق حلقہ این(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
اے 181کے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ک نے وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور حلقہ نمبر181 کے عوام کے درینہ مسائل سے آگاہ کیا ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کی درخواست پر ڈائریکٹو جاری کرتے ہوئے لیہ کروڑ روڈ کارپٹ، ون وے، تحصیل چوبارہ کے چک نمبر449/TDAاور498/TDA کی 12کلومیٹر روڈ کی تعمیرکی اسٹیمیٹ پورٹ ایک ہفتہ کے اندر طلب کر لی ہے ان خیالات کا اظہارکے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے کیا انھوں کہاکہ کروڑ شہر اور تحصیل چوبارہ کے عوام کا درینہ مطالبہ لیہ کروڑ روڈ کارپٹ، ون وے اور چوبارہ کے چک نمبر449/TDAاور چک نمبر498/TDA کی سڑک براستہ چک نمبر123/ml,124/ml 125/ml 122/ml 127/mlاور چک نمبر495/TDA کی تعمیر کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائریکٹو جاری کر دیا ہے اور ایک اہفتہ کے اندر انتظامیہ سے پورٹ طلب کر لی ہے انھوں نے کہاکہپاکستان مسلم لیگ کی حکومت جلد بجلی اور دیگر بحرانوں پر قابو پالے گئی سابقہ دور حکومت میں ماسوائے کرپشن ،لوٹ گھسوٹ بد عبوانیوں اور بحرانوں کے عوام کو کچھ نہیں دیا گیا پاکستان مسلم لیگ کی حکومت میاں برادران کی قیادت میں بحرانو ں پر قابو پاکر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گا ۔