آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج دھرنا سیاست کے علمبرداروں کیلئے نوشتہ دیوار ہیں، چوہدری شفیق

آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج دھرنا سیاست کے علمبرداروں کیلئے نوشتہ دیوار ...

صادق آباد (تحصیل رپورٹر)آزاد کشمیر کے الیکشن کے نتائج دھرنا سیاست کے علمبرداروں کیلئے نوشتہ دیوار ہیں ‘ مسلم لیگ ن وفاق کی علامت جماعت ہے کشمیری بھائیوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی کشمیر پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دو تہائی اکثریت سے مسلم لیگ ن کے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

امیدواروں کو کامیاب کرایا ‘ کشمیر پر سودے بازی کا تصور کیا ہی نہیں جاسکتا‘ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و پیداوارچوہدری شفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ دھرنا سیاست والے ملکی ترقی کے دشمن ہیں پاکستان کے معاشی حالات میاں نواز شریف ‘ میاں شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں دن بدن بہتر ہورہے ہیں اور یہی چیز ان سے برداشت نہیں ہورہی ۔ وہ دن دور نہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر