2خواتین سمیت 7افراد ٹریفک حادثات کی نذر نوجوان نہر میں ڈوب گیا

2خواتین سمیت 7افراد ٹریفک حادثات کی نذر نوجوان نہر میں ڈوب گیا

ملتان،سکندر آباد،میاں چنوں،ساہوکا،دنیا پور،اوچشریف(کرائم رپورٹر،نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں2خواتین سمیت7افراد جاں بحق ہوگئے ایک نوجوان نہر میں ڈوبنے دوسرا سانپ کے ڈسنے سے دم توڑ گیا اس سلسلے میں ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق واپڈا چوک کے قریب 28سالہ سلمان اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا جسے تیز رفتار کار نے ٹکر دے ماری،جس پر وہ گر کرشدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکا ر موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کو نشتر ہستپال منتقل کردیا۔ جہاں سلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔دریں اثناء ملتان (کرائم رپورٹر)20سالہ جوان نہر میں گر کر ڈوب گیا۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز پل نو بہار نہر میں 20سالہ نوجوان گر پڑا جسے اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو عملہ نے لاش سیتل ماڑی پولیس کے حوالے کردی۔سکندر آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈھورے والا راجہ رام کا رہائشی محمد شفیع خاں بلوچ کا ملازم کھویا پک اب لیکر ملتان جارہا تھا کہ لارڑ کے قریب مو ٹر سائیکل کی ٹکر سے پک اپ الٹ گئی جس سے مذکورہ سیلز مین شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر نشتر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں و گزشتہ روز انتقال کر گیا مرحوم کو آبائی گاؤ ں میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں اسکی نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان کے مطابق تلمبہ روڈ چکنمبر14/8ARکے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم سے حق نواز نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ساہوکا سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ فتح شاہ کے نواحی گاوں چک نمبر 463ای بی کے رہائشی کانسٹیبل محمد رفیق آر ائیں جومقامی عدالت میں نائب کورٹ کے فرائض سرانجام دے رہا ہے گذشتہ روز اپنی بیوی کے ہمراہ ٹربائیں پر گئے جہاں پرخاتون کا دوپٹہ ٹربائیں کی شافٹ میں آ گیا شافٹ کی زد میں آ کر خاتون شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔دریں اثناء ساہوکا کی نواحی بستی شمیر والی بھینی کا رہائشی احمد خان اپنی فصل کو سپرے کر رہاتھا کہ سانپ نے ڈس لیا جس سے نوجوان احمد خان جاں بحق ہو گیا۔دنیا پورسے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ روز سپر ہائی وے پر دو کوٹہ چوک کئے قریب ایک ٹرالر نمبر2826جے یو کے نیچے آکر ایک نامعلوم ضعیف العمر خاتون کچلی گئی اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی متوفیہ خاتون کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ٹی ایم اے کے حوالے کردی۔ٹی ایم اے نے متوفیہ کو امانتاً سپرد خاک کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر