آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

لاہور (خصوسی رپورٹ)اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ شہر اقتدار میں دوسرے روز بھی گھنگھور گھٹائیں چھائیں اور ساون جھڑی نے جل تھل ایک کر دیا۔ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم مزید سہانا بنا دیا۔ مری میں بھی موسلا دھار بارش نے ملکہ کوہسار کا حسن مزید نکھار دیا۔ سیاحوں کی تو جیسے موجیں لگ گئیں گلیات میں بھی رم جھم برسی۔ لاہور میں صبح سویرے گہرے بادل ا?ئے اور بعض علاقوں میں برس پڑے۔ فیصل ا?باد، سرگودھا، بھلوال، ڈسکہ میں بھی تیز بارش ہوئی۔ کراچی میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ا?ئندہ دو ہفتوں کے دوران بارشوں کے سلسلے دو بار ملک میں داخل ہوں گے۔ ملک کے 80 فیصد حصوں میں بارشیں ہوں گی۔ ا?ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ، کے پی ، ڑوب ، قلات ڈویڑن میں بارش کا امکان ہے

مزید : کراچی صفحہ اول