بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی

بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی

نیو یارک( آن لائن ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے ما ورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔نیویارک میں کشمیری رہنماؤں پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حالت زارپرعالمی برادری کی توجہ دلائی ہے، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں بھی متعددفورمزپراٹھایا ہے جب کہ جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق سیمتعلق مباحثے سمیت اقوام متحدہ کی قیادت اورسلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیراٹھایا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے جب کہ کشمیریوں کیماورائیعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔

مزید : کراچی صفحہ اول