کراچی: تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، 10 ہزار گھر گرائے جائینگے

کراچی: تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، 10 ہزار گھر گرائے جائینگے

کراچی(این این آئی)کراچی میں گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران نالے کے اطراف کئی مکانات اور باڑے گرا دیئے گئے، 10 ہزار گھر آپریشن کی زد میں آئیں گے۔گرینڈ آپریشن کے دوران گجر نالے کے اطراف موجود بھینسوں کے باڑے اور مکانات ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کئے گئے۔ ڈی سی سینٹرل کا کہنا ہے کہ گجر نالے کو ساٹھ فٹ تک چوڑا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ نالے پر تیس ہزار کے قریب غیرقانونی گھر تعمیر کئے گئے ہیں، دس ہزار کے لگ بھگ گھر آپریشن کی زد میں آئیں گے، مکینوں کو گھر خالی کرنے کے لئے پیر تک کی مہلت دی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول