کورنگی سے سیاسی جماعت کاٹارگٹ کلر نسیم عرف بلاگرفتار

کورنگی سے سیاسی جماعت کاٹارگٹ کلر نسیم عرف بلاگرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر نسیم عرف بلا کوگرفتار کرلیاہے۔ ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر نسیم عرف بلا کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم بد نام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کا کارندہ ہے۔ ٹارگٹ کلر نسیم کبڑا عرف بلا نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری ، جلا ؤگھیراؤ ، ہڑتالوں میں ہنگامہ آرائی اور دکانیں بند کرانے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ سال 2012 میں اس نے اپنے ساتھیوں عمیر ، نعیم باس اور شانی کے ساتھ مل کر لینڈ گریبر مولانا سیف اللہ کو قتل کیا ۔ ملزم نے پولیس مخبر اور لسانی جماعت کے عہدیدار کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم زکو ، فطرہ وصولی ، بھتہ خوری ، جلا گھیرا اور ہڑتالوں میں دکانیں بند کرانے میں بھی ملوث رہا ۔ ملزم کے گروہ میں شانی عرف گڈو ، عامر موٹا ، کاشف ، اسراراعجاز ، علی ، عمیر اور نعیم باس شامل ہیں ۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم کے گروہ کے دیگر ساتھی کورنگی ابراہیم حیدری میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر