معراج محمد خان بااصول سیاستدان تھے نعمت اللہ خان

معراج محمد خان بااصول سیاستدان تھے نعمت اللہ خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق نا ظم کراچی و سابق رکن سند ھ اسمبلی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ معراج محمد خان با اصول سیاستدان تھے ،انہوں نے پوری زندگی صاف ستھری سیاست کی ،انہوں نے ہمیشہ آمریت کی مخالفت کی اور اس کے خلاف آواز اٹھائی اور جمہوریت کی جدو جہد میں شریک رہے، وہ ایک بڑے اور مدبر سیاستدان تھے، ان کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے تعزیتی بیان میں کہی ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ ملک کو صاف ستھری سیاست کی ضرورت ہے ،ایسی سیاست جو کرپشن اور مفاد پرستی سے پاک ہو ،معراج محمد خان نے ایسی ہی سیاست کو فروغ دیا ،معراج محمد خان کے انتقال سے جو سیاسی میں خلاپیدا ہواہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکے گا ،نعمت اللہ خان نے ان کی سیاسی بصیرت اوران کی جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے معراج محمد خان کے انتقال پر ان کے اہل خا نہ سے اظہار افسوس کیا اور ان کی مغفرت ، بلند درجات اور تمام پسماندگا ن کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر