سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ظفراحمدپر فرد جرم عائد

سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ظفراحمدپر فرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ظفراحمداوردیگر ملزمان پرفرد جرم عائدکردی ہے ۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے کرپشن میں ملوث سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ظفراحمداوردیگر ملزمان پرفرد جرم عائدکردی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔ْ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر