بجلی کی طلب میں اضافہ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

بجلی کی طلب میں اضافہ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک بھر میں حبس او ر گر می کے پیش نظر بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب پیپکو نے غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس کے پیش نظر کئی شہری علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لو ڈشیڈنگ نے جہاں مسائل میں اضافہ کر رکھا ہے وہیں کاروباری سر گر میوں پر بھی منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں۔علاوہ ازیں مر مت کے نام پر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر نا لیسکو نے اپنا معمول بنا رکھا ہے واضح رہے کہ لیسکو کی جانب سے روان ماہ بجلی کے بلوں میں اضافی یو نٹس ڈالنے پر شہریوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ روز بھی بجلی کے بل درست کروانے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے لیسکو آفس رابطہ کیا ۔گزشتہ روز شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19930 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13310 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 6620 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر