تیمرگرہ ،سماج دشمن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ ،7 اشتہاری گرفتار

تیمرگرہ ،سماج دشمن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ ،7 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیو رو رپو ر ٹ )؂تیمرگرہ سرکل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراو تنگ کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب سات اشتہاری ملز مان کو گرفتار کر لیا گیا، اس سلسلے میں ڈی ایس پی تیمرگرہ سرکل ہدایت اللہ شاہ نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر دیر سید علی اکبرشاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی تیمرگرہ سرکل ہدایت اللہ شاہ کی نگرانی میں تیمرگرہ ، خال اور بلامبٹ پولیس کو مطلوب سات ملزمان اشتہاری گرفتار کر لئے ، گرفتار ہونے والے ملزمان میں دو قتل اور پانچ ملزمان ضرر کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، اسی طرح تھانہ خال پولیس نے دکان کو لوٹنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے اور دیگر سامان برامد کر لیا جس پر تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ خال پولیس نے باقاعدہ ایف ائی ار درج کی ہے ، ڈی ایس پی ہدایت اللہ شاہ نے کہاکہ تیمرگرہ سرکل پولیس نے مختلف کاروائیوں میں پانچ ہزار گرام چرس اور ایک بوتل شراب بھی برامد کی ہے جبکہ جعلی سٹامپ پیپر پر اراضی فروخت کرنے پر کالو منڈی کے رہائشی رشید کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف 419/420میں مقدمات درج رجسٹر کئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر اپنے اپ کو قانون کے حوالے کرئے ، عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی