پانامہ لیکس ،حکومت اور اپوزیشن کا ٹوپی ڈرامہ ہے ،مشتاق احمد خان

پانامہ لیکس ،حکومت اور اپوزیشن کا ٹوپی ڈرامہ ہے ،مشتاق احمد خان

صوابی(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے پانامہ لیکس کو حکومت اور اپوزیشن کا ٹوپی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کو کرپشن سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ میں حل نہیں ہوا اب یہ سڑکوں پر حل ہو کر رہے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے اباسین یونین آف جرنلسٹس ضلع صوابی کے پروگرام ''رابطہ''میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین بین الا قوامی قوانین اور معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا اور سارے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں حکومت کی جانب سے ان مہاجرین کو تنگ اور خوفزدہ کرنا مناسب نہیں ہے حکومت پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو افغان مہاجرین ایشوز کو افہام و تفہیم اور مذاکرات سے حل کرنی چاہئے اور بین الا قوامی قوانین کے مطابق ان مہاجرین کا خیال رکھا جائے افغانستان اور پاکستان دونوں ایک ملت ہے ماضی میں روس اور عالمی استعماروں کو شکست دی تھی حکومتی اختلافات کی وجہ سے ان مہاجرین کو بے جا تنگ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سارے پاکستان کا مسئلہ ہے کے پی کے اور فاٹا ، افغانستان میں دہشت گردی اور امن وا مان کے حوالے سے جو حالات درپیش ہے اس کی بڑی وجہ بیرونی قوتیں ہے وفاقی حکومت کا اس حوالے سے رسپانس اور اداروں کا فرض بنتا ہے کہ امن کی بحالی کیلئے تعاون کر کے اپنا کر دار ادا کریں اسی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں امن وا مان کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مخلوط حکومتی کار کر دگی مناسب اور بہتر ہے اگر چہ بعض معاملات پر تحفظات ہے تو اسے مذاکرات سے حل کر نے پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں پیسوں کا بے دریغ استعمال ہوا ووٹوں کوپیسوں کے بل بوتے خریدنے کے علاوہ ہر حلقے پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے اسی طرح وہاں الیکشن کمیشن اور انتخابی قوانین کی موجودگی نہیں تھی انہوں نے کہا کہ سن1947میں بھار ت نے مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا تھا اب بندوق سے حل ہو گا کشمیری عوام عالم اسلام کے ہیرو ہے بھارتی افواج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑ کر ایک شاندار تاریخ رقم کی شکست بھارتی افواج کا مقدر ہے انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ راہداری منصوبے کے حوالے سے خیبر پختونخوا کو دیوار سے لگایا جارہا ہے تاریخ کی سب سے بڑی تر قیاتی منصوبے میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کرنا وفاقی نا انصافی اور ظلم ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی حکومت پاکستان کی ناکام ترین حکومت ہے سندھ حکومت کراچی سمیت پورے سندھ کی حالت بہتر بنانے کے لئے نہ خود کردار ادا کر رہی ہے اور نہ ہی اداروں کو اختیارات دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم تشکر کے موقع پر ترکی میں فوجی بغاوت ناکام بنانے پر اطمینان کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ ترکی عوام اور وزیر اعظم طیب اردگان نے کمال جرأت کا مظاہرہ کر کے اپنی وطن سے وابستگی کااظہار کیا اردگان نے دس سالوں میں ترکی میں چوبیس ائیر پورٹس بنائے ان کی عملی کارکر دگی کی وجہ سے ترک کرنسی میں اضافہ ہو گیا آئی ایم ایف کا قرضہ ختم کر کے ترکی کو اب دیگر ممالک کو قرضہ دینے کے قابل بنا دیا انہوں نے کہا کہ طیب اردگان مولانا مودودی کے فکری وارث ہے جسٹس پارٹی ترکی اور جماعت اسلامی پاکستان دونوں اسلام کے غلبے کی تحریکیں ہے پاکستانی حکمرانوں کو طیب اردگان سے بہت کچھ سیکھنا چاہئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر