ضلع نوشہرہ کے تاجروں کے مسائل کو ترجیح حاصل ہے ،ایاز پراچہ

ضلع نوشہرہ کے تاجروں کے مسائل کو ترجیح حاصل ہے ،ایاز پراچہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ) انجمن تاجران ضلع نوشہرہ کے صدر آیاز پراچہ، سعیدبخش اور راجہ سعید پراچہ نے کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ کے تمام تاجروں کو متحد کرکے ان کے مسائل بھرپور طریقے سے حل کریں گے نوشہرہ کینٹ کے تاجروں کے مسائل کمیٹی قائم کردی ہے جوعنقریب ایگزیکٹیوآفیسر نوشہرہ کینٹ محمدسلیم سے ملاقات کرکے ان کے مشکلات سے آگاہ کریں گے نوشہرہ کینٹ کے تمام تاجر برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ان خیالات کااظہار ضلع کابینہ اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تاجروں کے مشکلات کو ایوان اقتدار تک پہنچائیں گے تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا نوشہرہ کینٹ کے تاجروں اور کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے درمیان جو غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہے وہ بہت جلد دورکردیں گے اور کیبن مالکان کو متبادل جگہ فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے جن تاجروں کو نوٹس دئیے گئے ہیں ان تاجروں کے مشکلات کو بھی کنٹونمنٹ ایگزیکٹیوآفیسر کو آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ چند تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے غریب تاجروں کے مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تاجروں کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر