10 دن سے ٹرانسفارمر خراب ،ڈیرہ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے

10 دن سے ٹرانسفارمر خراب ،ڈیرہ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) دس روز سے علا قہ فلک آباد کیلئے بجلی سپلائی کرنے والا ٹرانسفارمر خراب ہونے اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مشتعل خواتین بچے اور مرد سڑکوں پر نکل آئے ،نیو بنوں چونگی پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا ،واپڈا کے خلاف زبردست نعرہ بازی ،ایس ڈی او کینٹ واپڈا حذب اللہ محسود اور ایس ایچ او کینٹ محمد نواز کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق فلک آباد کے علاقے کا ٹرانسفارمر دس روز سے خراب تھا جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی نہیں تھی ۔علاقے میں پانی ختم ہوگیا اور لوگوں کو سخت تکلیف کا سامنا تھا مشتعل افراد جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نیو بنوں چونگی پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کردیا اور واپڈا کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او کینٹ محمد نواز اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اس دوران ایس ڈی او کینٹ پیسکو حذ ب اللہ محسود بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ اس دوران واپڈا اور پولیس کے مشتعل افراد کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہونے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر