تیمرگرہ ،علامہ اقبال یونیورسٹی رباط منتقلی کیخلاف امیدوار سراپا احتجاج

تیمرگرہ ،علامہ اقبال یونیورسٹی رباط منتقلی کیخلاف امیدوار سراپا احتجاج

تیمرگرہ ( بیو رو رپو ر ٹ ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام اباد کی خال مین قائم ورکشاپ سنٹر کی رباط منتقلی پر اُ مید وار سراپا احتجاج۔ورکشاپس میں حصہ نہ لینے کی دھمکی،سنٹر کو واپس خال منتقل کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خال میں قائم سنٹر کو ضلعی کوارڈینیٹر اور ٹیوٹروں کے درمیان مبینہ طور پرتعلق کی خرابی کی وجہ سے خال سے رباط منتقل کیا گیا ہے جس پر تحصیل خال سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خال تحصیل ہیڈکوارٹر ہے اورمذکورہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپس میں حصہ لینے والے 90فیصد امیدواروں کا تعلق بھی خال سے ہے لیکن ضلعی کوارڈینیٹر اور اور ٹیوٹروں کا آپس میں کوارڈینیشن نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ سنٹر کو تحصیل ہیڈکوارٹر سے ایک یونین کونسل میں منتقل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے علامہ اقبال کے زیر اہتمام تعلیم اور ٹریننگ حاصل کرنے والے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،متاثرہ امیدواروں نے وائس چانسلر اور دیگر عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے سنٹرکو واپس خال منتقل کرے اور ان کے مشکلات کا ازالہ کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر