رستم میں چچا زاد بھائی نے بھائی کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

رستم میں چچا زاد بھائی نے بھائی کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

رستم( نمائندہ پاکستان) رستم میں خون سفید ہو کر چند گز آراضی کی خاطر چچا زاد بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا ۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ فیصل آباد کے رہائشی مسماۃ (ع) نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہم اپنے گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران جاوید ، شیر علی، شیر خان، پسران تاج محمد آتشین اسلحہ کیساتھ داخل ہو کرمیرے بیٹے اکبر ولد ہمیش گل پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں اکبر خان لگ کر مو قع پر دم توڑ دیا پولیس تھانہ رستم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر