ابراہیم خٹک انتقال کرگئے

ابراہیم خٹک انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک ( بیورورپورٹ)کرک یوتھ آرگنائزیشن کے سرگرم کارکن اور معروف نوجوان ابراہیم خٹک طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے ، مقامی قبرستان میں آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپر د خاک ، کرک شہر کے نواحی علاقے کرکسر کے رہائشی ابراہیم خٹک ولد عطاء محمد عرصے سے شوگر کے مریض تھے موٹر سائیکل حادثے میں پاؤں ٹوٹنے کے بعدمعذور ہوئے اور گردے فیل ہونے کی وجہ سے جمعہ کی رات ان کی موت واقع ہوئی مرحوم کو ہفتے کی صبح آبائی علاقے کے قبرستان تنگوڑی سر میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں کرک شہر کے مشران ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ابراہیم خٹک شہر کے نوجوانوں کی تنظیم کرک یوتھ آرگنائزیشن کے سرگرم ترین رکن رہے انہوں نے یونیورسٹی بچاؤ تحریک سمیت گذشتہ سال عوامی حقوق کے حصول کیلئے دیئے جانیوالے تاریخی دھرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔