اچانک گولی چلنے سے نوجوان زخمی

اچانک گولی چلنے سے نوجوان زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اسلامیہ کالونی میں پستول صاف کرتے ہوئے غفلت سے گولی چلنے سے ساتھ بیٹھے سلیمان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں اسلامیہ کالونی میں سلیمان ولد رحیم بخش اور مزمل ولد ندیم سکنائے اسلامیہ کالونی بیٹھے تھے کہ جونہی مزمل نے اپنا پستول نکال کر صاف کرنا چا ہا تو اس دوران اس کی غفلت سے گولی چل گئی جس سے ساتھ بیٹھا سلیمان زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیا گیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر