کالجوں میں تقررو تبادلوں کیلئے ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیاگیا

کالجوں میں تقررو تبادلوں کیلئے ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیاگیا

لاہور(خبر نگارخصوصی)محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں میرٹ پر تقررو تبادلوں کیلئے ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔تمام اضلاع میں میرٹ کی بنیاد پر سرکاری کالجز میں اساتذہ کوتبدیل کرنے کیلئے درخواستیں اکٹھی کی جا رہی ہیں اور تبادلے کے خواہشمند افسروں کو ان کی قابلیت ،سنیارٹی اور دیگر حقائق کی بنیاد پر جدید طریقے سے تبدیل کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ تبادلے شفافیت کی بنیاد پر کیے جائیں گے جس میں کسی قسم کا سیاسی اثرو رسوخ قابل قبول نہیں ہو گااور باقاعدہ طریقے سے تبادلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔جس کی نگرانی ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صلوت سعید کریں گی۔اس حوالے سے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عرفان علی نے بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ میر ٹ کی بنیاد پر سرکاری کالجز میں اساتذہ کے تقرر وتبادلے کیے جائیں اور کالجز میں تقرر وتبادلے کا عمل جدید طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر