سی ٹی ڈی کی روجھان میں کارروائی : کالعدم تنظیم کے 5دہشت گرد ہلاک ، 3فرار ہو گئے

سی ٹی ڈی کی روجھان میں کارروائی : کالعدم تنظیم کے 5دہشت گرد ہلاک ، 3فرار ہو گئے
سی ٹی ڈی کی روجھان میں کارروائی : کالعدم تنظیم کے 5دہشت گرد ہلاک ، 3فرار ہو گئے

  

راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے راجن پور کے علاقے روجھان میں کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کوہلاک کر دیا تاہم تین شدت پسند فرار ہو گئے ۔

چینل 24کے مطابق سی ٹی ڈی نے روجھان میں کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کو دہشت گردی کی بڑی تباہی سے بچا لیا ، کارروائی کے دوران 5دہشت گرد ہلاک ہو ئے مگر انکے تین ساتھی فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گئے ۔ ہلاک دہشت گرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پنجاب سمیت دیگر شہروں میں اہم تنصیبات نو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

مزید : راجن پور /اہم خبریں