اٹک : باہتر انٹر چینج کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم، 4مسافر جاں بحق ،7زخمی

اٹک : باہتر انٹر چینج کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم، 4مسافر جاں بحق ،7زخمی
اٹک : باہتر انٹر چینج کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم، 4مسافر جاں بحق ،7زخمی

  

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک )باہتر انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر وین اور ٹرک میں تصاد م سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے ۔تصادم راولپنڈی سے پشاور جاتے ہوئے ہوا۔

چینل 24کے مطابق باہتر انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار ٹرک مسافر وین سے ٹکر ا گیا ۔ حادثے میں خاتون سمیت چار مسافر جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں دماغ میں چوٹیں آئی ہیں ۔ دوسری جانب حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

مزید : اٹک /اہم خبریں