پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں:شہبازشریف

پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں:شہبازشریف
پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں:شہبازشریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیںدونوں ممالک کے تعلقات مضبوط سے مضبوط ترہو رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب چین روانگی سے قبل خیالات کا اظہار کررہے تھے۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اس موقع پر چینی قونصل جنرل بھی موجو دتھے،چین کے قونصل جنرل یو بورن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایئر پورٹ پر رخصت کیا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کورین وفد نے ملاقات کی جس میں ہسپتالوں میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لگانے پر تبادلہ خیال گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کوریا کی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتی ہے،صوبہ میں صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کوریا کی جانب سے تعاون کا خیر مقدم کریں گے،وزیر اعلیٰ نے اس حوالہ سے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔

مزید : لاہور