امریکہ کے فرینکٹن ایئر پورٹ پر پرواز میں بم کی اطلاع ، تلاشی کا کام جاری

امریکہ کے فرینکٹن ایئر پورٹ پر پرواز میں بم کی اطلاع ، تلاشی کا کام جاری
امریکہ کے فرینکٹن ایئر پورٹ پر پرواز میں بم کی اطلاع ، تلاشی کا کام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے فرینکٹن ایئرپورٹ پر پرواز میں بم کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ایئر پورٹ کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ مسافروں کو پرواز سے اتار کر سامان اور طیارے کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فرینکٹن ایئر پورٹ پر پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایئر پورٹ کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ طیارے اور مسافروں کے سامان کی دوبارہ سے تلاشی لی جا رہی ہے ۔ ایئر پورٹ کے مختلف حصوں میں بھی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی کا کام جاری ہے تاہم ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے سے کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا تاہم ایئرپورٹ کی تلاشی لینے کے بعد ہی پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ بحال کیا جائے گا ۔