اسلام آباد سے 16مشکوک افراد گرفتا ر، اسلحہ برآمد

اسلام آباد سے 16مشکوک افراد گرفتا ر، اسلحہ برآمد
اسلام آباد سے 16مشکوک افراد گرفتا ر، اسلحہ برآمد

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس اور حساس اداروں نے سیکٹر ایف 17میں کارروائی کرتے ہوئے 16مشکو ک افراد کو گرفتار کر لیا ۔

چینل 24کے مطابق حساس اداروں اور پولیس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر تھانہ نرول کی حدود میں واقع سیکٹر ایف 17 میں کارروائی کی جس دوران 16مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے تاہم انہیں تفتیش کیلئے تھانہ نرول منتقل کر دیا گیا ہے ۔

گرفتار افراد کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ۔

مزید : اسلام آباد