امیرداعش کا معاون فوجی کارروائی میں مارا گیا

امیرداعش کا معاون فوجی کارروائی میں مارا گیا
امیرداعش کا معاون فوجی کارروائی میں مارا گیا

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق و شام میں موجود شدت پسند تنظیم داعش کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔انتہائی اہم رہنما مارا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراقی فوج نے دیالی گورنری کے شمالی علاقے ابو صیدا کے قریب المخیسہ کے مقام پردہشت گردوں کے خلاف ایک سخت کارروائی کے دوران ’داعش‘ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے معاون کو ہلاک کر دیا ہے۔

عراقی وزارت دفاع کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی دجلہ آپریشنل فورس کی اس کارروائی کے دوران ہاشم نصیف جاسم الحیالی کو ہلاک جب کہ اس کے متعدد ساتھی زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی