پاک ترک سکولوں کی بندش تباہ کن ہوگی: عمران خان

پاک ترک سکولوں کی بندش تباہ کن ہوگی: عمران خان
پاک ترک سکولوں کی بندش تباہ کن ہوگی: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاک ترک سکولوں کی ممکنہ بندش پر اپنے ردعمل میں ایسے عمل کو تباہ کن قرار دے دیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ترک جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پاکستان میں شرح خواندگی پہلے ہی کم ہے اورپاک ترک سکولوں کی بندش سے شرح خواندگی میں مزید کمی ہوگی جو تباہ کن ثابت ہوگی۔

پاکستان فتح اللہ گولن گروپ کے زیر انتظام چلنے والے ادارے بند کرے:ترکی

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کا نتیجہ پاکستانی بچوں کو کیوں بھگتنا پڑے؟ اور ترکی کو پاکستانی بچوں سے کیا خطرہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد پاکستان سے فتح اللہ گولن کی تحریک کے زیر انتظام چلنے والے کاروباری و تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کرنے کی درخواست کی تھی ۔

مزید :

قومی -