تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کیخلاف نیب میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آدباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے مقدمات کو ختم کیے جانے پر پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کی جانب سے کل نیب میں پٹیشن دائر کی جائے گی اور اس موقع پر نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج بھی کیا جائے گا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
یاد رہے کہ اس سے قبل نیب نے 15 سال بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ختم کرنے کی منظوری دی تھی ۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دی گئی تھی ۔
نیب ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 2001 سے نیب میں تحقیقات زیرالتوا تھیںتاہم ان پر الزامات ثابت نہ ہونے پر ان کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
نیب کی ویب سائٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا اور 2000 سے غیر قانونی طریقے سے اثاثے جات کے خریدے۔
2001 سے اسحاق ڈار کے خلاف 130ارب روپے (32 ملین روپے، 3?488 ملین پاو¿نڈز اور 1250 ملین ڈالرز) کریشن کیس کی تحقیقات کی جارہی میں تھی، خیال رہے کہ 2001 میں اسحاق ڈار وزیر تجارت کے عہدے پر فائز تھے۔