بھارت میں گائے کا پیشاب دودھ سے مہنگا

بھارت میں گائے کا پیشاب دودھ سے مہنگا
بھارت میں گائے کا پیشاب دودھ سے مہنگا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں گائے کا پیشاب دودھ سے مہنگا ہوگیا ہے، گائے کے دودھ کا نرخ چالیس روپے فی لٹر ہے، مگر اس کی غلاظت 80 سے 100 روپے لٹر فروخت ہورہا ہے۔ اس کا سبب گائے کو مقدس اور پیشاب کو مفید سمجھنا ہے، کئی کمپنیاں پیشاب کو بوتلوں میں پیک کرکے کروڑوں روپے کمارہی ہیں۔

باڑوں میں گائے کا دودھ دوہنے سے زیادہ توجہ اس کا پیشاب مع کرنے پر ہے، سب سے حیرت انگیز مناظر ان کمپنیوں میں نظرآتے ہیں جہاں اس غلاظت کو پیک کرنے کا کام دستانے پہن کر کیا جاتا ہے۔ گائے کی غلاظت کے استعمال کے رجحان میں اضافہ نریندر مودی کے برسراقتدار کے بعد آیا ہے۔ مودی حکومت نے اس کام کیلئے چھ ارب روپے خرچ کئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی