وزیر بلدیات نے کراچی میں صفائی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو ”ماموں“ بنادیا

وزیر بلدیات نے کراچی میں صفائی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو ”ماموں“ ...
وزیر بلدیات نے کراچی میں صفائی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو ”ماموں“ بنادیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو ”ماموں“ بنادیا، قائل علی شاہ کی گاڑی خود چلا کر شہر کے پوش اور صاف ستھرے علاقوں کا دورہ کرادیا اور وزیراعلیٰ کی صفائی کی صورتحال پر برہمی کو اطمینان میں بدل دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائل علی شاہ کراچی میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چانک دورے پر نکلے تو وزیر بلدیات جام شورو خان بھی ان کے ہم سفر ہوگئے اور ان کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر خود شہر کے پوش علاقوں کا دورہ کرایا، جام خان شورو نے صاف ستھرے اور پوش علاقوں کا دورہ کراکے وزیراعلیٰ سندھ کی آنکھوں سے کچرے اور گندگی کے ڈھیر اوجھل کردئیے جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ قائل علی شاہ بھی مطمئن نظر آئے۔

مزید : کراچی