عمران خان نے جہانگیر ترین کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا

عمران خان نے جہانگیر ترین کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا
عمران خان نے جہانگیر ترین کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو سونپا تھا تاہم بعد میں یہ کام جہانگیر ترین کے ذمہ لگادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی  اور ناراض ارکان کے تحفظات کو بلاجواز قرار دیا جس پر عمران خان نے ناراض ارکان کو فوری طور پر منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ناراض کارکنان کو کسی بھی طرح منائیں کیونکہ حکومت کے خلاف تحریک چلانی ہے۔ نجی ٹی وی  مطابق پرویز خٹک کی جانب سے ناراض ارکان کے تحفظات کو بلاجواز قرار دیے جانے کے بعد عمران خان نے ناراض ارکان کو منانے کی ذمہ داری جہانگیر خان ترین کو سونپ دی ۔ علاوہ ازیں عمران خان پیر کو ناراض ارکان کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیں گے۔

پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کی صوبائی حکومت کو 5 دن کی ڈیڈ لائن، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے 5 دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں