آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، پنجاب سمیت مختلف مقامات پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے : محکمہ موسمیات

آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، پنجاب سمیت مختلف مقامات پر بارش اور لینڈ ...
آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، پنجاب سمیت مختلف مقامات پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران دن کے وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم (شام / رات) بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان( سبی، نصیرآباد، قلات ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ اس کے علاوہ سندھ مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش/بوندا باندی کی توقع ہے۔ 

ترجمان محکمہ موسمیات مزمل حسین نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، خیبر پختونخوا ( پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن)، بلوچستان( مکران، سبی، قلات ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، ہزارہ ڈویڑن ، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب:سرگودھا70، اسلام آباد (سیدپور40، زیروپوائنٹ30، گولڑہ15 ، بوکرہ01)، لاہور سٹی 26، گجرات13، کامرہ 11، راولپنڈی ( شمس آباد09، چکلالہ02)، مری 08، ٹوبہ ٹیک سنگھ 07، منڈی بہاو¿لدین06، فیصل آباد05، سیالکوٹ(ائیرپورٹ04، سٹی02)، جہلم02۔ خیبرپختونخوا: پارہ چنار 08، بالاکوٹ 04، کشمیر: مظفر آباد 23، راولاکوٹ04، گڑھی دوپٹہ 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین46، نوکنڈی 45، دادو، بھکر، پنجگور، تربت43، نورپورتھل، چلاس، پڈعیدن، شہید بینظیرآباد42 ڈگری سینٹی گریڈکیا گیا ۔

مزید :

ماحولیات -