بہن کے قتل کا بدلہ، سالوں نے 40 لاکھ لے کر بھی قاتل بہنوئی کو ماردیا

بہن کے قتل کا بدلہ، سالوں نے 40 لاکھ لے کر بھی قاتل بہنوئی کو ماردیا
بہن کے قتل کا بدلہ، سالوں نے 40 لاکھ لے کر بھی قاتل بہنوئی کو ماردیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) شاہدرہ کے علاوہ اسلام نگر میں تین بھائیوں نے 40 لاکھ روپے لے کر صلح کرنے کے باوجود بہن کے قاتل شوہر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروانے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ شاہدرہ کے علاوہ اسلام نگر فیصل چوک کے رہائشی 27سالہ احمد نے چار سال قبل گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا جس کے بعد وہ جیل چلا گیا تھا جہاں سے وہ 40 لاکھ روپے کے عوض صلح کے بعد ضمانت پر باہر آگیا اور اس نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کام شروع کردیا تھا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو وہ اپنے دفتر میں بیٹھا تھا جہاں اس کے سابق سالے نثار، وقاص اور وقار اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٓئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد مقتول کی نعش کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروانے کے بعد نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے کہ انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : لاہور