امجد صابری قتل کیس میں باضابطہ طور پر کوئی گرفتاری نہیں کی ، تفتیش کو خراب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے: مشتاق مہر

امجد صابری قتل کیس میں باضابطہ طور پر کوئی گرفتاری نہیں کی ، تفتیش کو خراب ...
امجد صابری قتل کیس میں باضابطہ طور پر کوئی گرفتاری نہیں کی ، تفتیش کو خراب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے: مشتاق مہر

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ امجد صابری قتل کیس میں باضابطہ طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی پولیس نے کسی ملزم کی تصویر جاری کی ہے تاہم ایسی خبریں پھیلا کر کیس کی تفتیش خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ امجد صابری قتل ہائی پروفائل کیس ہے اور پولیس اس کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ حساس ادارے بھی کیس کی تفتیش میں مصروف ہیں اور ملزما من کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری قتل کیس میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا اور متعدد افراد کو بے گناہ ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی