آزاد کشمیر انتخابات :الیکشن کمیشن نے نعیم الحق کے دعووںکا پول کھول دیا ، پیپلز پارٹی ووٹوں کے لحاظ سے دوسرے نمبر آگئی

آزاد کشمیر انتخابات :الیکشن کمیشن نے نعیم الحق کے دعووںکا پول کھول دیا ، ...
آزاد کشمیر انتخابات :الیکشن کمیشن نے نعیم الحق کے دعووںکا پول کھول دیا ، پیپلز پارٹی ووٹوں کے لحاظ سے دوسرے نمبر آگئی

  

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹ اشکار کرد یا اور نعیم الحق کے اس دعوے کو غلط ثابت کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ کے بعد سب سے زیادہ ووٹ ملے ۔

الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر انتخابات کے اعدادو شمار جاری کر دیے جس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کو الیکشن میں 7لاکھ 39ہزار 185ووٹ ملے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے 3لاکھ 52ہزار 662ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 2لاکھ سے زائد ووٹ ملے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی ووٹوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے کارکنوں کو ماموں بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف ووٹوں کے لحاظ سے آزاد کشمیر کی دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے جس نے پیپلز پارٹی سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات میں مجموعی طور پر 3لاکھ 83ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں جو حوصلہ افزاءبات ہے۔

مزید : مظفرآباد