سعودی عرب میں چھ افراد کے قاتل تین بھائیوں سمیت چار افراد کے سر قلم

سعودی عرب میں چھ افراد کے قاتل تین بھائیوں سمیت چار افراد کے سر قلم
سعودی عرب میں چھ افراد کے قاتل تین بھائیوں سمیت چار افراد کے سر قلم

  

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں چھ افراد کو قتل کرنے والے چار افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔ان افراد نے زمین کے تنازع پر ان افراد کو قتل کیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان قاتلوں میں تین بھائی بھی شامل تھے۔ ان کو طائف میں سزا دی گئی۔ ان کی سزاوں کے ساتھ ہی رواں سال سعودی عرب میں موت کی سزا پانے والوں کی تعداد105ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں موت کی سزا اکثر سر قلم کر کے دی جاتی ہے۔سعودی عرب میں قتل، ڈکیتی، منشیات کی سمگلنگ اور زیادتی جیسے سنگین جرائم پر سزائے موت دی جاتی ہے۔

مزید : جرم و انصاف